پاکستان پیپلزپارٹی، جرمنی کے زیر اہتمام ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

0810202075

یونیورسٹی کے نمایاں طلباء بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک صاحب کی شرکاء سےتفصیلی گفتگو

پاکستان پیپلزپارٹی، جرمنی نے بروز ہفتہ8 اگست 2020 کو اپنے پروگرام کے مطابق پی وائی او، جرمنی کے ہمراہ پاکستان سے آئے ہوئے سٹوڈنٹس کے ساتھ میٹنگ کی جس میں کرون یونیورسٹی کے طلباء نے بھرپور شرکت کی.طلباء میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے سکالرز شامل تھے۔

پاکستان سے پارٹی کی ہائی کمانڈ چیئرمین بلاول بھٹو کا پیغام وڈیو لنک کے ذریعے اُن کے ترجمان بیرسٹرمصطفیٰ نواز کھوکھرصاحب نے سنوایا.

اس کے بعد پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینٹ جناب نئیر حسین بخاری صاحب نے تفصیلی گفتگو کی اور طلباء کے سوالات کے جوابات دیے ممتاز دانشور اور پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر تاج حیدر صاحب نے جرمنی کے تعلیمی معیار مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا ہائیڈن برگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے اور جرمن اقتصادیات پر روشنی ڈالی اور طلباء کے سوالات کے جوابات دیے

علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک صاحب نے مفصل گفتگو کی جو کہ تمام سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی کے معاملات پر محیط تھی.اور لمبی دیر تک طلباء کے ساتھ انتہائی دوستانہ انداز میں بات چیت کرتے رہے
سینیٹر رحمان ملک صاحب نے کہا کہ ہماری پارٹی اور قائدین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے سماجی انصاف کے لئے گولیاں کھائیں، ،تشدد برداشت کیا،پھانسی کے پھندے کو قبول کیا ، پھانسی کی کوٹھریاں بھی پارٹی کو ختم نہیں کر سکیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے تمام صوبوں میں عوام کی بھرپور نمائندگی کرتی ہے اور یہ ورکنگ کلاس لوگوں کی پارٹی ہے جس میں مزدور،کسان، طالب علم اور وکیل سبھی شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی اور نظریاتی پارٹی ھے جو قوم رنگ نسل زبان اور مذہب سے بالا تر ھوکر چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سیمت کشمیر میں کام کر رھی ھے پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ھے جس کے قائدین نے اپنے خون کا نذرانہ اس ملک اور عوام کی خاطر پیش کیا۔

قبل ازیں پارٹی پریذیڈنٹ جرمنی سید زاہد عباس شاہ صاحب اور پی وائی او کے صدر شیر زمان خان نے تمام طلباء کا تعارف فرداً،فرداًپارٹی لیڈر سے کروایا یاد رہے کہ ان طلباء کی بڑی تعداد پارٹی پریذیڈنٹ کی ذاتی کوششوں اور لمبی ڈسکشنز سے پارٹی میں شامل ہو چکی ہے. جن میں سے کافی کو پارٹی عہدے اور پی وائی او PYOمیں ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں.میٹنگ کے اختتام پر تمام طلباء کی توضع شام کے کھانے سے کی گئی اس کے علاوہ جرمنی کے دوسرے شہروں فریکفرٹ، برلن، ہیمبرگ، میونخ اور روئٹنگجن شامل ہیں کی یونیورسٹیز کے طلباء کی بڑی تعداد ہمارے رابطے میں ہے جن کو چئیرمین کی ہدایت کے مطابق مدعو کیا جائے گا جو کہ بڑے اجلاس میں چیئرمین صاحب سے براہ راست سے گفتگو کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماوں نےپاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس صاحب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس شاندار تقریب کا اہتمام کیا

صدر سید زاہد عباس صاحب نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھے ہوئے پانچ دہائی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی کو چار اصولوں پر قائم کیا تھا، اسلام، جمہوریت، سوشلزم اور عوام۔ اس نعرے کی بدولت پاکستان کے باشعور عوام میں پیپلزپارٹی مقبول ہوتی گئی۔ ذوالفقار علی بھٹو عظیم سیاسی لیڈر تھے جنہوں نے دنیا بھر اور خاص کرعالم اسلام میں پاکستان کی بہترین شناخت پیش کی۔ انہوں نے دنیا بھر میں پاکستانیوں کے لئے روزگار کے دروازے کھولے۔
شاہ صاحب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عہدیداران پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے انتھک کو شش کر ینگےپیپلز پارٹی اپنی قومی مقبولیت کو قائم و دائم رکھے گی۔ پیپلز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہیں . ہم پیپلزپارٹی کے پیغام کو ہر ریاست اور جرمنی کے ہر صوبے مین موجود پاکستان کمیونٹی تک پہنچائنگے۔ میں ہمیشہ مشاورت کے ساتھ کام کرتا ہوں، آپ کی مشاورت سے پارٹی کا کام جاری رہے گا،نتائج آپ کے سامنے آئیں گے

سید زاہد عباس شاہ صاحب پاکستان پیپلز پارٹی کے اولین کارکنان میں سے ہیں دہایوں سے پارٹی کے سرگرم وفادار، ایسے ہی کارکن پارٹی کی بنیاد ہوتے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی، جرمنی کی پُر وقار تقریب