تاجر رہنما ڈاکٹر عامر رشید نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی

30f5e60 - Copy

اسلام آباد
( پ ر )
وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت و تاجر رہنما ڈاکٹر عامر رشید نے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز وزیر اعظم سیکرٹیرٹ میں ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹر عامر رشید نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دوکان داروں ، ریسٹورنٹ کے مالکان و ہوٹل انڈسڑی سے تعلق رکھنے والے چھوٹے تاجروں کے مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر نے وزیر اعظم کو بتایا کہ کورونا اایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد کے دوکاندار اور ریسٹورنٹ مالکان کیلئے ان ڈور کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا لیکن آؤٹ ڈور کاروبار کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو سی ڈی اے کا عملہ تجاوزات کی آڑ میں تنگ کرنا شروع کر دیتا ہے اسلئے کورونا وبا کے دنوں میں سی ڈی اے حکام کو خصوصی ہدایت کی جائے کہ وہ آؤٹ ڈور کاروبار کرنے والے ریسٹورنٹس اور دوکان داروں کو ناجائز تجاوزات کی آڑ میں تنگ نہ کریں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر عامر نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ جس طرح صنتکاروں کے لئے سبسڈی و مراعات اور امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے اسی طرح چھوٹے اور درمیانے بزنس کے فروغ کے لئے بھی پیکج کا اعلان کریں۔ وزیر اعظم پاکستان نے ڈاکٹر عامر کو یقین دہانی کراتے ہوے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے کاروباری طبقے کی مشکلات دور کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نیا سال پاکستان کے معاشی استحکام کا سال ہوگا جس میں کاروباری طبقے اور عوام کی مشکلات کم ہوں گی اور ان کے حالات بہتر بنانے پر فوکس کیا جائے گا۔