این ٹی سی نےپاکستان ریلوے کا آئی ٹی نظام چوبیس گھنٹے کے قلیل وقت میں بحال کردیا ہے

MD-NTC

اسلام آباد :منگل کے روز پاکستان ریلوے (پی آر) کا ای ٹکٹنگ اور مالی اور انسانی وسائل کا الیکٹرانک سسٹم ڈاون کر گیا تھا جس کے نتیجے میں 60 آن لائن بکنگ دفاتر مرکزی سرور سے منقطع ہوگئے تھے جس پرپاکستان ریلوے (پی آر) نے گذشتہ روز این ٹی سی سے ضروری بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے ذریعہ ای ٹکیٹنگ مالیاتی اور انسانی وسائل کے نظام کو بہتر بنانے کی درخواست کی تھی جس کےبعد نیشنل ٹیلی مواصلات کارپوریشن (این ٹی سی) نے اپنے نیشنل ڈیٹا سینٹر کے ذریعے 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں اپنے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے ذریعے عارضی طور پر ڈاؤن نظام کو فعال بنایا۔وزیر آئی ٹی اور سکریٹری آئی ٹی نے این ٹی سی کی تعریف کی کہ ادارے نےاپنی خدمات فراہم کرکے فوری طور پر اس مسئلے کو ٹھیک کیا۔