این ٹی سی خزانہ انٹرپرائز اور کمپیوٹر ریسرچ پرائیویٹ لمیٹڈ فار اکیڈمک ای آر پی کی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب

javed

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے گزشتہ روز پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ٹی سی کا پاکستان کو ڈیجٹلائز کرنے کی کوشش قابل تعریف ہے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں بطور وزیر اور میری ٹیم کی بھرپور کوشش ہے کہ وزیراعظم کے ڈیجٹل پاکستان کے خواب کو بھرپور طریقے سے شرمندہ تعبیر کریں اور وزیراعظم کے اہداف کے حصول کو ممکن بنائیں۔

اس تقریب میں ، ایم ڈی این ٹی سی معراج گل اور دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔

اس اہم موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ این ٹی سی خزانہ انٹرپرائز اور ریسرچ پرائیویٹ لمٹیڈ فار اکیڈمک ای آر پی کے مابین معاہدہ انتہائی اہم نوعیت کی حیثیت رکھتا ہے

۔اس معاہدے کے زریعے عالمی میعارات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی نظام کے تمام شعبوں کو خود کار نظام کے تحت فعال کیا جاے گا۔۔اس معاہدے کے تحت تعلیمی شعبہ کو ڈیجٹل سروس فراہم کی جاے گی اور تمام ڈیٹا کو مربوط طریقہ کار کے تحت محفوظ رکھا جاے گا اور تعلیمی سا ل کی تمام تنظیمی و انتظامی سرگرمیوں کو ڈیجیٹلایز طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلا شبہ این ٹی سی کے لیے یہ قابل فخر بات ہےکہ وزارت آئی ٹی کے چھتری کے نیچے تعلیمی شبعبہ کوڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔
اس ڈیجٹل سروس کے زریعے کیمپس مینجمنٹ۔ لرننگ مینجمنٹ فنانشل مینجمنٹ ایچ آر مینجمنٹ کو ڈیجیٹلایز کیا جاے گا ڈیجٹل پاکستان وزیراعظم پاکستان کاویژن ہے اج اس خواب کی تعبیر کی طرف یہ معاہدہ ایک عملی قدم ہے
۔