این ٹی سی کی سیرت النبی ﷺ زوم کانفرنس
اسلام ٓاباد: نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) نے بروز سوموار ”سیرت النبی ﷺ زوم کانفرنس” کا انعقاد کیا ۔ اس بابرکت تقریب میں معروف مذہبی سکالر اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب الدہلوی نے مدینہ منورہ سے براۓ راست سیرت رسالت ماب ؐاور اسوہ حسنہ بارے خصوصی خطاب کیا. منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی سی معراج گل کے زیرنگرانی منعقدہ کانفرنس میں ایک کثیر تعداد نے بذریعہ زوم شرکت کی۔ این ٹی سی کی جانب سے منعقدہ زوم سیرت کانفرنس کا کوڈ اور آئ ڈی دو روز قبل مختلف شہروں کے شرکاء کو دیا جا چکا تھا۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی سی معراج گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنا اور سیرت طیبہ کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب الدہلوی نے اپنے خطاب میں نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ کے ہمہ گیر پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ رسول اکرم کی ذات تمام مخلوقات کے لئے سراپا رحمت اور منبع شفقت و ہدایت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے رسول کریم کوتمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔ انہوں نے بتایا کہمحمدﷺ, عربی کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ اور ان کا عمل تمام انسانیت کے لئے مینارہء نور ہے۔ سیاست ہو یا معیشت، معاشرت ہو یا ریاست۔ آپ کی تعلیمات ہر میدان عمل میں سر چشمہ ہدایت ہیں ۔
میلادالنبیﷺ کے حوالے خصوصی خطاب کا اہتمام وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔