این ٹی سی چھٹا انٹر ڈیپارٹمنل ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ntc

این ٹی سی اورنج فائنل میچ کامیابی

اسلام آباد-

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا دو-روزہ انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ آج بروز ہفتہ اختتام پذیر ہوا۔ اس میں چھ ٹیموں نے شرکت کی اور این ٹی سی اورنج کامیابی سے ہمکنار ہوئ۔
اختتامی تقریب میں ایم ڈی این ٹی سی معراج گل، جی ایم ایچ آر شاکر اللہ، جی ایم نارتھ فیصل بشیر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی این ٹی سی معراج گل نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ایسی صحتمندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی پر انعامات تقسیم کئے گئے۔مذید براں این ٹی سی ایگزیکٹو کےدرمیان میچ کا انعقاد بھی کرایا گیا۔