معزز شہری اگر آپ کو سیلاب کی وجہ سے کسی ہنگامی مدد کی ضرورت ہو تو 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ڈائل کریں۔

8fg - Copy

منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام

منگل سے شروع ہونے والی ریکارڈ بارشوں کے باعث شہر میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ گھروں کے اندر بھی پانی بھر جانے کے مناظر سوشل میڈیا سمیت تمام ٹی وی چینلز پر نظر آ رہے ہیں۔اسی طرح بدھ کو چترال میں متعدد سیلابی ریلوں کے باعث اپر چترال کا لوئر چترال سے رابطہ منقطع ہونے کے علاوہ انفراسٹریکچر کو نقصاں پہنچا ہے شہریوں کو کچھ غیر معمولی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ سب سے پہلے جس عمارت میں رہائش پزیر ہیں اس کے بارے میں تعین کریں کہ وہ کتنی محفوظ ہے۔ اگر محفوظ نہیں ہے تو محفوظ بنانے کے اقدامات کریں ورنہ عمارت خالی کر دیں۔ جن علاقوں میں اب پانی کھڑا ہے وہاں سے اس کو نکلنے میں وقت لگ سکتا ہے اس لیے اگر

ممکن ہو تو زیادہ پانی والے مقام سے فی الفور نقل مکانی کر لیں۔
’یہ سب سے زیادہ محفوظ طریقہ ہے کیونکہ کھڑے پانی سے عمارتوں کو خطرات لاحق ہونے کے علاوہ

بجلی کے کرنٹ وغیرہ لگنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
‘ہاتھ میں کوئی ٹھوس چیز رکھیں عموماً ایک چھڑی جو کہ بزرگ افراد استعمال کرتے ہیں فائدہ مند رہتی ہے۔ یہ سہارا بھی دیتی ہے اور چلتے ہوئے اس کی مدد سے گڑھے وغیرہ کی نشاندہی بھی ہو سکتی ہے۔

پاؤں میں مضبوط جوتے پہنیں، عموماً لانگ شوز کہلائے جانے والے جوتے پانی میں زیادہ حفاظت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چھتری سے بہتر ہے کہ اچھی کوالٹی کی برساتی پہنی جائے۔

موٹر سائیکل، چھوٹی گاڑیاں بالکل استعمال نہیں کرنی چاہییں کیونکہ یہ عموماً پانی میں بند ہوجاتی ہیں جس سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔