آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا راجہ شفقت علی کے والد صاحب کی وفات پر اظہار تعزیت

d

اسلام آباد : سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی راجہ شفقت علی کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

راجہ شفقت کے نام الگ الگ تعزیتی پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیات اور کارکن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پیپلزپارٹی کے قائدین نے راجہ شفقت کے والد کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔