اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی راجہ شفقت علی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت۔

m

گوجر خان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونین کونسل بیول میں راجہ شفقت علی کے گھر تشریف لے گئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری اعظم پرویز اور صدر پی ایف یو جے افضل بٹ بھی موجود تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے شفقت علی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کے لیے دعا مانگی۔انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کا اچانک زندگی سے بچھڑ جانا بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے شفقت علی سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ ان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر صاحب نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔