نیشنل پریس کلب (NPC) کی طرف سے سینئر صحافی شفقت علی کے والد صاحب کے لئے تعزیتی ریفرنس

n-3-1

این پی سی اسلام آباد نے منگل کو نیشنل پریس کلب (NPC) کی طرف سے سینئر صحافی شفقت علی کے والد صاحب اوردوسرے صحافیوں کے مرحوم اہل خانہ کے لئے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا۔۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ کریم رحم کرے، اللہ تعالیٰ شفقت علی کے والد صاحب اور تمام مرحومین کی معفرت فرماۓ اور ان کو جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل بخشے،بے شک ہم سب نے لوٹ کر جانا ہے اپنے رب کے پاس ، لیکن جانے والوں کی کمی ہمیشہ رہتی ہے

اس موقع پر مولانا صاحب نے فرمایا کہ جب کوئی شخص دنیا سے رخصت ہوتا ہے ۔ تو اس کا ہر عمل ختم ہو جاتا ہے ۔ تین چیزیں باقی رہ جاتیں ہیں ۔ اگر ا س نے علم کی کوئی روایت پیچھے چھوڑی ہے تو اس کا اجر کو ملتا رہے گا ۔ اگر اس نے اولاد کی اچھی تربیت کی ہے تو اس کی دعائیں اس کے لیئے سود مند ہوتیں رہیں گی ۔ اور اگر کوئی ایسا کام کیا ہے جو لوگوں کی فلاح کے لیئے کام میں آکر صدقہ جاریہ بن گیا ہے تو اس کا اجر اسکو ملتا رہے گا

اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید سبط الحیدر بخاری بھی شامل تھے۔

دیگر معروف شرکاء میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ، این پی سی کے صدر انور رضا، ڈپٹی سیکریٹری وقار عباسی، رپورٹرز یونین کے جنرل سیکریٹری طارق علی ویرک، فنانس سیکریٹری کشن اکمل، سینئر صحافی حفیظ طاہر خلیل، سابق رپورٹرز یونین کے صدر امیر سجاد سید، سابق رپورٹرز یونین کے صدر مبارک زیب خان، ممبر گورننگ بوڈی امیر رفیق بٹ، راجہ بشیر عثمانی، جعفر علی بالٹے، احتشام کیانی، سینئر وائس پریزیڈنٹ رپورٹرز یونین آزہر خان نیازی، سید محسن رضا، شرجیل امجد راؤ، فیصل حکیم، رانا زاہد حسین، اور دیگر سینئر صحافیوں، سیاسی، اور سماجی شخصیات شامل تھے۔

دعائیہ تقریب میں مرحومین کے پس ماندگان بھی موجود تھے ، نیشن کے شفقت علی، بی بی گلزار خان، جاوید فیضی، مرحوم طارق محمود کی بیوی، عمر حیات، امجد ستّی، خان زیب محسود، حنیف عابد، رانا کامران صفدر، سید ثاقب حسین رضوی، شجاعت علی، سید قیصر ذوالفقار، جاوید شاہ، زاہد فاروق ملک، تنویر شہزاد، سید قیصر شاہ، ازہر خان نیازی، کامران علی عباسی، رانا کوثر علی، وقار کاظمی، اور محمد شفقت شامل تھے