پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس سیل کی جنرل سیکریٹری سمانہ ملائکہ رضا کی زیر صدارت کوئٹہ میں اجلاس

fds

کوئٹہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر پاکستان پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس سیل کی جانب سے کوئٹہ میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس سیل کی جنرل سیکریٹری سمانہ ملائکہ رضا نے کی۔ اجلاس میں سول سوسائٹی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ کے لوگوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور کے حوالے سے تجاویز لی گئیں۔ اجلاس میں ملائکہ رضا نے بلوچستان میں ہیومن رائٹس کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے ماضی میں کئے گئے اقدامات کو پیش کیا اور کہا کہ انشااللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم اس میں مزید اضافہ کریں گے۔