چیئرمین پیپلزپارٹی عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب ہونا چاہتے ہیں، سمانہ ملائکہ رضا

nh

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق کے سیل کی مرکزی جنرل سیکریٹری سمانہ ملائکہ رضا نے کے پی میں خواتین کے کامیاب کنونشن منعقد کرنے پر سینیٹر روبینہ خالد سمیت پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کے پی کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں سمانہ ملائکہ رضا نے کہا کہ خواتین کنونشن کی کامیابی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مقبولیت ظاہر کرتی ہے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو معاشرے میں خواتین کے باوقار مقام اور ملکی امورکے مساوی کردار کی حمایت کرتی ہے۔ سمانہ ملائکہ رضا نے کہا کہ 8فروری کو عوام تیر پر مہر لگا کر چیئرمین پیپلزپاورٹی بلاول بھٹو زرداری کو منتخب کریں گے۔

سمانہ ملائکہ رضا نے کہا کہ اس وقت صرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے درمیان موجود ہیں کیونکہ چیئرمین پیپلزپارٹی عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ خواتین کے حقوق کا دفاع کرتی رہی ہے اور وہ ریاست کے تمام شعبوں میں خواتین کی مکمل نمائندگی کی بات کرتی ہے۔