علی رضا سید کو انسانی حقوق ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

vt

برسلز:یورپی یونین اور بیلجیئم میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید کو انسانی حقوق کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے گزشتہ ہفتے کشمیر کونسل یورپ کے چیئر علی رضا سید کو یورپ میں جموں و کشمیر کے مظلوم لوگوں کی نمایاں حمایت کرنے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔
سفیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ایوارڈ درحقیقت آپ کی غیر معمولی محنت کا اعتراف ہے۔ علی رضا سید نے مبارکباد کے پیغام پر سفیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔