اٹلی کے سبکدوش ہونے والے سفیر اندریاس فراریزے نے پاک-اٹلی دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، اعجاز درانی

cvv

اسلام آباد: اٹلی کے سبکدوش ہونے والے سفیر اندریاس فراریزے کے اعزاز میں سابق وزیر،سینئر بیو رو کریٹ اور معروف سماجی شخصیت اعجاز درانی نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پر تکلف عشائیہ دیا جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں ڈین آف ڈپلومیٹک کور محمد کرمون،آسٹریا کے سفیر،چیک رپبلک رومانیہ کے سفیروں اور اٹلی کے دفاعی اتاشی اور ان کی اہلیہ،پیپلز پا رٹی کی سینئر رہنما پلواشہ خان، بیرسٹر عائشہ اور معروف کاروباری شخصیت کفایت ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اٹلی کے سبکدوش سفیر اندریاس فراریزے پاکستان میں اپنی چار سالہ مدت پوری ہونے کے بعد جلد واپس وطن روانہ ہو رہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان انتہائی دوستانہ تعلقات گزشتہ چند سالوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارتی حجم میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں اٹلی پاکستان کا اہم تجارتی اور اقتصادی شراکت دار ہے اور ہم گزشتہ 4سال میں دو طرفہ تعلق کو بڑھانے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔اس موقع پر سابق وزیر اور تقریب کے میزبان اعجاز درانی نے اٹلی کے سفیر کی سفارتی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ اٹلی کے سفیر نے گزشتہ 4سالوں کے دوران دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔