“پاکستان میں اٹلی کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، ماریلینا آرمیلین

v

اٹلی کی پاکستان میں تعینات کردہ نئی سفیر پاکستان میں پہنچ چکی ہیں اور آئندہ چند روز میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی صاحب کو اپنی سفارتی اسناد پیش کرنے کے بعد آفیشلی طور پر چارج سنبھال لیں گی۔

نئی سفیر ماریلینا آرمیلین نے اپنے ابتدائی پیغام میں کہا ہے کہ: “پاکستان میں اٹلی کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، یہ ایک ایسی سرزمین ہے جس کی ہزاروں سالہ تاریخ ہے اور مواقع اور چیلنجوں سے بھرا مستقبل ہے، یہ ایک ایسے خطے میں واقع ہے جو عالمی توازن کے لیے اسٹریٹجک ہے۔ میں اچھے دوطرفہ تعلقات اور اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی –جو یورپی یونین میں سب سے بڑی کمیونٹی ہے– اور اس کے بہت سے کاروباری افراد، کارکنوں اور طلباء سے استفادہ کروں گی تا کہ ہمارے تعلقات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔”

اسلام آباد میں اٹلی کا سفارت خانہ – پاکستان