“آئیڈیاز پاکستان دفاعی تعاون، مشترکہ کاروباری منصوبوں اور عالمی امن و خوشحالی کے لیے بین القوامی کمپنیوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم بن چکا ہے”؛ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل

vv-(3)

۔ سیمینار میں پاکستان ہائی کمیشن، لندن کے سینئر حکام، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (DEPO)، حکومت پاکستان؛  برطانیہ کی نامور کمپنیوں؛ برطانوی ہائی کمیشن، اسلام آباد؛ آئیڈیاز مینجمنٹ اور کاروباری افراد نے شرکت کی۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ IDEAS پاکستان ، نومبر 2024  کراچی میں  منعقد ہونے جا رہا ہے جو کہ درحقیقت تکنیکی ترقی کی حوصلہ افزائی کے ہمارے عہد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئیڈیاز میں برطانیہ کی شرکت پاکستان اور برطانیہ کے مابین  اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کی راہ ہموار کرے گا۔

ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) حکومت پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اسد نواز خان نے کہا کہ پاکستان نے مختلف ممالک کے ساتھ کامیابی سے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیڈیاز نے حقیقی معنوں میں ایک کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ اس میں بین الاقوامی وفود کی شرکت  درحقیقت بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہمارے گہرے  اور باہمی طور پر مفید تعلقات کا مظہر ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن، لندن کےکموڈور ذیشان نبی شیخ، ڈیفینس و نیول ایڈوائزر اور منسٹر (تجارت) شفیق احمد شہزاد نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی امکانات اور دفاعی شعبے میں مستقبل میں تعاون کے مواقع کا جائزہ پیش کیا۔

ویبنار کے دوران، برطانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں کاروبار کرنے کے ممکنہ تجارتی مواقع کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان ہائی کمیشن، لندن آئیڈیاز 2024 میں شرکت کے خواہشمند برطانیہ کے کاروباری افراد اور کمپنیوں کو ہر ممکن  سہولت فراہم کرے گا۔

ڈاکٹر محمد فیصل  پاکستان ہائی کمیشن، لندن کے ڈیفنس ونگ اور اے ڈی ایس گروپ، ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکسپورٹ ڈیپارٹمنٹ فار بزنس اینڈ ٹریڈ حکومت برطانیہ کے زیر اہتمام  “آئیڈیاز 2024 میں یو کے پویلین کے قیام کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ دفاعی اشتراک” کے عنوان سے آن لائن سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

سال 2000 میں اپنے آغاز کے بعد سے، آئیڈیاز پاکستان نے گزشتہ سالوں میں تیزی سے ترقی کی ہے، جس میں 532 نمائش کنندگان، 57 ممالک کے 350 مندوبین نے 2022 کی نمائش میں شرکت کی تھی۔