TIKA نے پاکستان بھر میں جدید لیبارٹریوں کی ایک سیریز کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

uu (1)

اسلام آباد ( ) جمہوریہ ترکیہ کی ایجنسی ٹیکا کے تعاون سے آزادجموں کشمیر سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں متعدد منصوبہ جات مکمل کرلیے گئے ہیں اس ضمن میں ٹیکا کے نائب صدر ڈاکٹر امت ناسی یورالماز نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا اور ترکی کے تعاون سے مکمل کیے جانے والے منصوبوں کا افتتاح کیا ( ٹیکا) کے تعاون سے مظفر آباد میں جناح ڈینٹیل ہسپتال میں سرامکس اور مصنوعی اعضاء کی جدیدلیب کاقیام عمل میں لایا گیا ہے

اس ضمن میں مظفر آباد میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ٹیکاکے نائب صدر اور آزادجموں و کشمیر حکومت کے وزیر صحت ڈاکٹر انصار ابدالی نے منصوبے کا افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترکی کی تعاون و روابط کار کی تنظیم (ٹیکا) کے نائب صدر ڈاکٹر امت ناسی الماز نے کہا کہ نئی سیرامکس اور مصنوعی اعضاء کی لیبارٹری ترکی کی عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کو تحفہ ہے جو آزاد جموں و کشمیر میں اعلٰی معیار کے دانتوں کے مصنوعی سامان اور اور سرامک کی بحالی میں نمایا ں اضافہ کرے گا

علاوہ ازیں ایک دوسری تقریب میں ٹیکا کی جانب سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ آرکیٹیکٹ میں (بی آئی ایم ) بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ کی جدید لیب کے قیام کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں ٹیکا کے نائب سدر اور ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز خان موجود تھے یہ لیب جو فن تعمیر کے شعبے میں ڈیجیٹیل تبدیلی کی بنیاد رکھے جانے کی حامل ہے اور اس سے طالب علموں کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ آج کے دور میں بی آئی ایم کا استعمال کیسے کیا جانا چاہیے علاوہ ازیں مانسہرہ میں نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کرپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بھی ٹیکا کی جانب سے مکمل کی جانے والی لیب کا افتتاح کیا گیا ہے

یہ جدید ترین لیب سائنسدانوں کو چائے اور اعلی قیمت والی فصلوں کے جینیات کو جاننے کے قابل بھی بنائے گی ٹیکا کی جانب سے راولپنڈی وویمن یونیورسٹی میں بھی زولوجیکل ڈائیورسٹی لیب اور انیمیل شیلٹر پروجیکٹ بھی مکمل کرلیا گیا ہے