نذیر ڈھوکی صاحب کی پیپلز پارٹی سے وابستگی ایک ناقابل فراموش تاریخ ھے، سید زاھد عباس شاہ

g (1)

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور پارٹی کے انتہائی مخلص دوست نذیر ڈھوکی صاحب کی وفات پر پیپلز پارٹی جرمنی گہرے دکھ کا اظہار کرتی ھے مرحوم کی طویل خدمات اور پارٹی سے وابستگی ایک ناقابل فراموش تاریخ ھے مجھے ذاتی طور انتہائی صدمہ ھوا ھے کیونکہ میں جب بھی پاکستان گیا ھمیشہ ان سے تفصیلی ملاقاتیں ھوتی رھیں حال ھی میں چند ماہ قبل پاکستان دورے کے دوران کئی دفعہ آن کے دفتر مساوات بلڈنگ میں لمبی ملاقاتیں ھوئیں اور پارٹی کی جدوجہد اور آج کے حالات پر سیر حاصل گفتگو ھوتی رھی مرحوم پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے اور آن کی کمی کبھی بھی پوری نہیں ھو گی رب رحیم و کریم آن کی مغفرت فرمائے اور جملہ اھل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ھم آن کے غم میں برابر کے شریک ہیں
سید زاھد عباس شاہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی