چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس خان لغاری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
سید یوسف رضا گیلانی اور اویس خان لغاری کے درمیان موجود سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بریفنگ دیتے ہوئے اویس خان لغاری نے توانائی کے منصوبوں کی تفصیل بتائی
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ توانائی نے کہا کہ سینٹ اجلاس میں چیئرمین سینٹ کی رولنگ کے مطابق جب کہیں گے میں کمیٹی آف ہول ہاؤس کے سامنے محکمے اور بجلی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دونگا،
سید یوسف رضا گیلانی اور سردار اویس لغاری کے درمیان انڈس ہائی وے راجن پور سے ڈیرہ اسمعٰیل خان براستہ جام پور ،ڈیرہ غازیخان ڈبل روڈ کے منصوبے اور ڈی جی خان، روہتکیوں (Hill Torrents) کو محفوظ بنانے کیلئے اور لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو مستفید کرنے کیلئے ڈیم کی شکل میں جامع منصوبہ بنانے پر اتفاقِ رائے ہوا
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیرِ توانائی اویس خان لغاری اس سلسلے میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سے جلد بریفنگ لیں گے