پاکستان میں ہر دلعزیز برطانوی ہائی کمشنر “جین میریٹ” کا پہلا سال خوش اسلوبی سے مکمل

gd

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر نے اپنے تعیناتی کے پہلے سال کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو لکھے گئے خط میں پاکستان کی خوبصورتی، ثقافت، اور لذیذ کھانوں کی تعریف کی ہے۔

کچھ یاد گار چھٹیاں نتھیا گلی کی دلفریب پہاڑی گذرگاہوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے بھی گذریں۔ یہ سال ہمارے دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے کچھ اچھا نہیں رہا۔ اس کے باوجود، راولپنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ، اور لندن کے اوول میں پاک برطانیہ کا ٹی ٹوئنٹی دیکھنا ایک بہت خوش گوار تجربہ تھا۔ اگرچہ آپ نے مجھے خواتین کرکٹ ٹیم اور مرینہ اقبال کے ساتھ کچھ گیندیں کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا

پاکستانی معاشرے میں خاندانی نظام کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔ اس سال کے آغاز میں میری 82 سالہ والدہ اور بڑی ہمشیرہ پاکستان آئے اور اس ملک کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ پاکستان میں سفر کرنے والے میرے بہت سے ساتھیوں کے اہلِ خانہ نے پاکستان میں سفر کے دوران پرتپاک استقبال کیے جانے کی تعریف کی ہے۔میں یہاں کے کھانوں کا ذکر کیے بغیر پاکستان کا ذکر مکمل نہیں سمجھتی! آپ دفتر میں داخل ہوں اور دنیا کے بہترین آموں کی مہک آپ کے نتھنوں کو ہی نہیں بلکہ مزاج کو بھی معطر کردیتی ہے۔

پشاور کے چپلی کباب سے لے کر ملتان کے حلوے اور کراچی کی بریانی تک میں نے خوب کھائے اور دل بھر کے کھائے۔کسی بھی ملک کی طرح پاکستان کو بھی اپنی آزمائشیں درپیش ہیں۔ یہ سال پاکستان کی طویل المدتی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری معاشی اصلاحات کے لیے ایک اہم سال ہے: اس میں تمام فریقین کا ایک جامع نقطہ نظر پر اتفاق بھی ضروری ہے۔ موسمیاتی تغیّرات کے اثرات کے مطابق ملک بھر میں زندگی اور معاش کے استعدادِ کار کے لیے پاکستان کو ایک مشکل ہدف کا سامنا ہے۔

جین میریٹ نے پاکستانی کھانوں کا خاص ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پشاور کے چپلی کباب، ملتان کے حلوے اور کراچی کی بریانی کا بھرپور لطف اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آموں کی خوشبو دفتر میں داخل ہوتے ہی ان کے مزاج کو معطر کر دیتی ہے۔

پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے ہوئے، جین میریٹ نے کہا کہ ملک کو معاشی اصلاحات، موسمیاتی تغیّرات کے اثرات، اور پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے مقصد سے وزیر اعظم پاکستان نے ایک ’تعلیمی ایمرجنسی‘ کا بھی اعلان کیا ہے۔برطانیہ آپ کا قریبی دوست اور شراکت دار ہے اور ملک بھر سے پاکستانیوں سے ملاقات کے بعد ہم تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کی صلاحیتیں، اختراعی فطرت اور استعداد آپ کو ان مسائل سے نمٹنے کے لیے مددگار ہیں۔

آخر میں، جین میریٹ نے پاکستان میں اپنے پہلے سال کے شاندار تجربے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ ہمیشہ پاکستان کا قریبی دوست اور شراکت دار رہے گا۔