نذیر ڈھوکی پیکر وفا تھا. سید سبط الحیدر بخاری

g (7)

اسلام آباد : پاکستان پیپلز کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے چیف میڈیا کو آرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کا تعزیتی ریفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت انچارج سنٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری نے کی اور نظامت کے فرائض راجہ نور الہی نے سر انجام دئیے. ریفرنس سے پہلے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا.

اس تعزیتی ریفرنس کے شرکاء میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنماء فرحت اللہ بابر، سیدہ نفیسہ شاہ، عبدالقادر پٹیل، ممبر قومی اسمبلی ناز بلوچ، آغا رفی اللہ، زمردخان زمین خان کیپٹن واصف، پیپلز لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری ساجد تنولی، ضلع اسلام آباد پیپلز پارٹی کے صدر شکیل عباسی، پاکستان اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ نذیر ڈھوکی کے پسران سنئیر اینکر پرسنز حامد میر، عادل شازیب، چوہدری الیاس، سجاد ترین، ناصر زیدی، عطرت جعفری شاہد میتلا، سہیل خان، شعیب بھٹہ اور میڈیا سے منسلک احباب نے شرکت کی.

مقررین نے مرحوم نذیر ڈھوکی کی پارٹی سے وابستگی، وفاداری، اور میڈیا میں پارٹی کے دفاع کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہو کہا کہ یہ نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے بلکہ میڈیا کے لیے بھی ایک بڑا سانحہ ہے. مقررین کا کہنا تھا کہ نذیر ڈھوکی ذرائع ابلاغ میں پیپلز پارٹی کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈہ کے سامنے ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہے.

مہمانان گرامی نے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک وفادار جیالے اور سپاہی سے مرہوم ہو گئی. صدر تقریب سید سبط الحیدر بخاری نے مہمانوں کا شکریہ اداء کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں کھڑا رہنے پر آپ تمام احباب کا شکریہ، نذیر ڈھوکی ایک پیکر وفا تھا ایسے بے لوث اور وفا شعار کارکن صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ہمیں نذیر ڈھوکی کی کمی رہتی دنیا تک محسوس ہوتی رہے گی.