بیلجئیم ،ناظم الامور فراز زیدی کی یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ میکالسٹر سے ملاقات

gg

برسلز:بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ میں ناظم الامور فراز زیدی نے یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ میکالسٹر سے ملاقات کی۔ بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس ” پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی اہمیت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، فراز زیدی نے کہا، “خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ میکلسٹر کے ساتھ ایک بہت ہی خوشگوار ملاقات ہوئی۔ عالمی اور علاقائی سیاسی منظر نامے پر مکمل اور واضح بات چیت۔ ہماری مسلسل مثبت مصروفیت کی عکاس ہے”

انہوں نے ایشیا پی اے سی 2 ڈویژن کے سربراہ، یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس ڈیرن ڈیریا سے بھی ملاقات کی۔ یورپی یونین کے وفد میں سینئر سفارت کار اینڈریاس بیروفلچ اسٹریگنٹز شامل تھے۔

ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جاری اور آنے والی مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت ہوئی۔