امریکہ میں نئے صدر کی تقریبِ حلف برداری: اب تک کیا ہو چُکا ہے اور کیا ہونے والا ہے
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دن کا آغاز واشنگٹن ڈی سی میں سینٹ جان چرچ میں ایک تقریب سے ہوا جہاں ٹیکنالوجی کی دُنیا کے بڑے ناموں کے علاوہ ٹرمپ کے خاندان اور اُن کے اتحادیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس کے بعد وائٹ ہاؤس میں جو بائیڈن اُن کی اہلیہ اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں چائے پر ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد ان کا قافلہ کیپیٹل کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق 11 بجے کے بعد نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس کیپٹل ون ایرینا میں حلف اٹھائیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ مقامی وقت کے مطابق 12 بجے سے پہلے حلف اٹھائیں گے جس کے بعد وہ حلف برداری سے خطاب کریں گے۔