پہاڑی تودا گرنے سے 9 مزدور جاں بحق ، 5 زخمی

022320202

بونیر میں سنگ مرمر کی کان منہدم ہونے سے 9 کان کن جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں ماربل کا پہاڑ توڑتے ہوئے چٹان مزدوروں پر گر گئی جس کے نیچے دب کر 9 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

بونیر پولیس کے مطابق بامپوخہ کے علاقے میں گرنے والی پہاڑی کے نیچے 10 سے زائد مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کردی گئیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کا کہنا ہے کہ جدید آلات سے لیس ریسکیو کی گاڑیاں فوری طور پر بونیر روانہ کی گئیں۔