ایل پی جی ٹینکرمیں دھماکا،6افراد جاں بحق

022420205

کوئٹہ: ایل پی جی ٹینکر میں گیس لیکیج سے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ ٹینکر کے ذریعے اسمگلنگ کی جاتی تھی ، واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کی مغربی بائی پاس پر گودام میں کھڑے ایل پی جی ٹینکرمیں گيس ليکج سے دھماکا ہوا جس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔لاشوں کو 9 گھنٹوں کی امدادی کارروائی کےبعد ٹینکر سے نکالا گیا ، ٹینکر میں گیس کی موجودگی کےسبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، لاشوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

وزیرداخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ ٹینکر چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث تھا، دھماکہ اس وقت ہوا جب چھالیہ گودام میں منتقل کی جا رہی تھی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے