سب سے وزنی ٹراؤٹ پکڑنے کا ریکارڈ 62سال بعد ٹوٹ گیا
نیویارک: امریکی شہری نے 37 پونڈ وزنی ٹراؤٹ مچھلی کا شکار کرکے امریکی ریاست ہمپشائر کا 62 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں تھامس نائٹ نامی شخص نے 37 پاؤنڈ وزنی میٹھے پانی کی ٹراؤٹ مچھلی پکڑی ہے جو عمومی طور پر برفیلی جھیلوں کو اپنا مسکن بناتی ہے اور دنیا بھر میں اپنی لذت کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔
ریاست ہمپشائر میں اس سے قبل 1958 میں 28 پاؤنڈ وزنی ٹراؤٹ مچھلی شکار کی گئی تھی جو اب تک کا ایک ریکارڈ تھا جسے 62 سال بعد 58 سالہ پیشہ شکاری اورمچھلیوں کے تاجر تھامس نائٹ نے توڑ دیا۔