گوجرانوالہ میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ تک پہنچ گئی
گوجرانوالہ: ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، ہیپاٹائٹس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ تک پہنچ گئی۔ طبی ماہرین نے ہیپاٹائٹس کی بڑھتی ہوئی شرح کے ذمہ دار عطائی ڈاکٹروں کوقرار دے دیا۔گوجرانوالہ میں عطائیوں کی بھرمار سے ہیپا ٹائٹس جیسے مہلک مرض میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے
مضر صحت پانی، بیوٹی پارلر میں استعمال ہونے والے آلودہ آلات بھی ہیپاٹائٹس کا باعث بن رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ تک پہنچ گئی۔پینے کے صاف پانی فراہمی اور عطائیوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر شہری بھی حکومت سے نالاں ہیں جبکہ سرکاری سطح پر بھی ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کیلئے صرف آگاہی مہم نہیں بلکہ عملی طور پر بھی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔