اسپین 500 سال بعد”اللہ اکبر” کی صداؤں سےگونج اُٹھا500

032620202

سال بعد اسپین کی گلیاں اللہ اکبرکی صداؤں سےگونج اٹھیں۔کورونا سے بچاؤ کے لیے اسپین کےقدیم شہرغرناطہ کی گلیوں میں 500 سال بعد “اللہ اکبر “کی صدائیں گونج اٹھیں۔اسپین کی البیازین مسجد میں 500 سال کےبعد اذان دی گئی۔ جبکہ اس سے قبل اسپین میں اذان دینےپرپابندی عائد تھی۔

نہ صرف مساجد پربلکہ اسپین میں رہنےوالےکچھ مسلمانوں نےگھروں کی بالکونیوں میں کھڑےہوکر اذان دی۔اسپین کورونا وائرس سےمتاثرہونےوالے ممالک میں سے ایک ہے۔

اسپین میں اب تک کوروناوائرس سےتقریباًتین ہزار افراد ہلاک جبکہ 42 ہزارسےزائدمتاثرہوچکےہیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس کےسبب دنیا بھرمیں 18،800 سےزائد افراد ہلاک اور4 لاکھ 42 ہزارمتاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی

جبکہ عالمی ادارہ صحت نےوارننگ دی ہےکہ آنےوالےدنوں میں امریکہ کوروناوائرس کانیامرکزبن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید دوسو چھ افراد کوروناسےہلاک ہو چکے ہیں