روس کا کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مؤثر دوا تیار کرنے کا دعوٰی

033020205

ماسکو: روس نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مؤثر دوا تیار کرنے کا دعوی کیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دوا سے خون اور پھیپھڑوں‌ میں وائرس کے خلاف مدافعتی نظام مضبوط ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی وفاقی بائیومیڈیکل ایجنسی کی سربراہ ویرونکا سکورتسووا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملیریا کیخلاف پُراثر دوا میفلوکوئن پر مزید تحقیق کے دوران نئی ڈرگ بنائی گئی ہے جو انسانی جسم میں کرونا وائرس کی افزائش کو روکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میفلوکوئن میں مخصوص قسم کی انٹی بائیوٹکس کو شامل کر کے زود اثر نتائج حاصل ہوئے جس سے خون اور پھیپھڑوں میں کرونا وائرس کے خلاف مدافعتی نظام مضبوط ہوا، اس طرح کرونا کے خلاف مؤثر دوا تیار کر لی گئی ہے۔