’’ سٹاروارز‘‘ کے اداکار اینڈریو جیک کورونا کے باعث چل بسے 

0403202025

لاس اینجلس: ہالی وڈ کی فلم سیریز ’’سٹاروارز‘‘ کے اداکار جیک اینڈریو کورونا وائرس کے سبب چل بسے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیک اینڈریو نے سٹار وارز کی حالیہ فلم میں بھی کردار ادا کیا تھا اور ان کی عمر 76 برس تھی۔ جیک اینڈریو برطانیہ کے ایک ہسپتال میں کورونا وائرس سے جنگ کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

ان کی اہلیہ گیبریل روجرز نے کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں از خود تنہائی اختیار کی ہوئی ہے۔ جیک کے قریبی ساتھیوں کے مطابق سماجی دوری کے وقت میں آخری رسومات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔