شب برات اور نماز تراویح کے حوالے سے اہم فیصلہ

0406202021

کورونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن کے معاملے پر محکمہ اوقاف پنجاب نے شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادات کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔

محکمہ اوقاف پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نماز تراویح اور شب برات کی عبادات گھروں میں ادا کریں تاہم نماز پنجگانہ کی طرح 3 سے 5 افراد مسجد میں ادا کر سکتے ہیں۔ مذکورہ فیصلہ وزیراوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کی زیر صدارت ہونے والے علما کرام کا اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں ملک میں موجودہ کرونا وائرس کے بحران کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایات اور طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں شب برات کے اجتماعات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر عوام سے اپیل کی گئی کہ موذی مرض کے تدارک کے لیے انفرادی طورپر دعاؤں کا اہتمام بھی کریں۔