فلوریڈا ایئرپورٹ کے قریبا آگ لگنے سے 3500 گاڑیاں جل گئیں

0406202022

امریکی ریاست فلوریڈا میں حادثہ کی وجہ سے 3500 گاڑیاں جل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ فلوریڈا کے قریب ایئرپورٹ پر پیش آیا ہے۔ فلوریڈا کے قریب ایئرپورٹ پر اچانک آگ لگنے سے 3500 گاڑیوں کا نقصان ہوا ہے۔
یاد رہے کہ یہ آگ فلوریڈا ایئرپورٹ کے قریب کرائے کی گاڑیوں کے فارم پر لگی تھی۔ امریکا میں پیش آنے والے حادثہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ تمام گاڑیاں 15 ایکٹر رقبے پر محیط کرائے کی زمین پر کھڑی کی گئیں تھیں۔

واضح رہے کہ گاڑیوں کے فارم پر لگی آگ کی جیسے ہی اطلاع ملی تو فوراً امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور آگ پر قابو پانے اور آسے بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا گیا۔