سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لئے خوشخبری 

0412202015

سعودی عرب میں پھنسے 605 پاکستانی عمرہ زائرئن کو سعودی حکومت کی جانب سے اپنے اخراجات پر وطن واپس بھجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ شدہ پروازوں کے عمرہ زائرین کو پاکستان واپس بھیجنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، سعودی ایئر لائن کی تین پروازیں مسافروں کولیکرپیر اور منگل کےروز کراچی اور لاہور جائیں گی۔

وزارتِ حج و عمرہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عمرہ زائرین کے تمام تر اخراجات سعودی حکومت نے فراہم کئے، عمرہ زائرین کی13 اپریل کو سعودی ائیر لائن کی پہلی پرواز کے ذریعے صبح 9.00 بجے لاہورروانگی ہوگی ۔
وزارتِ حج و عمرہ سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ 14 اپریل کو سعودی ائیر لائن کی دوسری پرواز کے ذریعے عمرہ زائرین کو صبح 9.30 بجے کراچی بھجوانے کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

وزارتِ حج و عمرہ سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ عمرہ زائرین کو اتوار کی صبح ہدایت کردہ منتخب ہوٹلوں میں پہنچانے کی تمام تر ذمہ داری کمپنیوں کی ہو گی جبکہ زائرین کو بروقت ہوٹلوں میں نہ پہنچانے کی صورت میں تمام تر اخراجات کمپنیوں کو برداشت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے رمضان المبارک میں نماز تراویح اور بین الاقوامی سطح پر عمرہ معطل رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

سکریٹری وزارت اسلامی امور ڈاکٹر محمد العقیل نے کہا تھا کہ اذانیں پانچوں اوقات میں دی جائینگی لیکن جماعت اعلیٰ علماء کونسل یا خصوصی کمیٹی کے فیصلے تک معطل رہیگی۔
سکریٹری وزارت اسلامی امور نے مزید کہا تھا کہ رمضان المبارک میں بین الاقوامی سطح پر عمرہ معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر کیا گیا