اسٹاف کی چھانٹی ہوگی نہ ہی تنخواہوں میں کٹوتی،احسان مانی

041520202

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی یا اسٹاف کی چھانٹی کا امکان مسترد کردیا۔ احسان مانی کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹرز ہوں یا ڈومیسٹک سب ہمارے اسٹیک ہولڈرز ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں واضح کیا ہے کہ کرکٹرز کی تنخواہوں مین کوئی غیر معمولی کٹوتی نہیں کی جائے گی، ملک کے انٹرنیشنل کرکٹرز ہوں یا ڈومیسٹک سب ہمارے اسٹیک ہولڈر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹرز کے مفادات کا تحفظ کریں گے، نئے کنٹریکٹ پالیسی کے مطابق دیئے جائیں گے۔ احسان مانی نے مزید واضح کیا کہ پی سی بی اسٹاف کی چھانٹی کا بھی کوئی ارادہ نہیں، سابق کرکٹرز کو پنشن دینے سمیت ہر ممکن مدد کرتے رہے ہیں، اس بار بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اخراجات میں کمی ضرور کرنا ہوگی، اس کیلئے مناسب طریقۂ کار اختیار کیا جائے گا۔

دنیا کے 200 ممالک می کرونا وائرس پھیلنے کے باعث عالمی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیاں گزشتہ ماہ سے بند پڑی ہیں، پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طرح کے کھیلوں کے میدان سونے پڑے ہیں۔