جاپان میں ایمرجنسی، ہر شہری کو 930 ڈالر( 1,61,990 پاکستانی روپے ) ملیں گے 

0417202023

کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ملکی سطح پر ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ہر شہری کو ایک لاکھ یوآن یعنی 930 ڈالر( 1,61,990پاکستانی روپے ) دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ جاپانی وزیراعظم شینزوایبے نے پریس کانفرنس میں شہریوں کو ایک لاکھ یوآن دینے کا اعلان کیا، اور کیش کی فراہمی ہر شہری تک جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

جاپانی وزیراعظم نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور میل جول کم سے کم کرنے کی اپیل کی، انکا کہنا تھا کہ اگر شہریوں نے ان ہدایات پر عمل کیا تو ایسی صورت میں دو ہفتوں میں وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔
وزیراعظم ایبے کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل ہمارے رویے پر انحصار کرتا ہے۔ جاپان میں کورونا متاثرین کی تعداد 9 ہزار 200 سے زیادہ اور ہلاکتیں 190 ہیں۔