پی آئی اے 221 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچ گئی 

041920205

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز 221 مسافروں کو لے کر جکارتہ سے کراچی پہنچ گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے8889 دوسو اکیس مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی۔ طیارے سے نکلتے ہی ایس او پی کے مطابق مسافروں پر اسپرے اور سینٹی ٹائز کیا گیا۔

جکارتہ سے آنے والے تمام مسافروں کی طبی جانچ بھی کی گئی اور امیگریشن کے بعد تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائیگا اور رپورٹ آنے تک آئیسولیشن میں رکھا جائیگا۔ واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے برطانیہ، چین، الجیریا، دبئی اور انڈونیشیا کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا عملہ اس مشکل وقت میں بہادری سے خدمات سر انجام دے رہا ہے اور پاکستانیوں کی پکار پر پی آئی اے دنیا بھر کے لئے خصوصی پروازیں چلارہی ہے۔