نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن پاکستان نے “اسوہ حسنہ اور رمضان المبارک” زوم کانفرنس کا اہتمام کیا
اسلام آباد :نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن پاکستان نے بروز منگل رمضان المبارک کی برکات و اہمیت کے حوالہ سے” اسوہ حسنہ اور رمضان المبارک” زوم کانفرنس منعقد کروائی۔
اس بابرکت تقریب میں استاد,تفسیر پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب الدہلوی نے اسوہ حسنہ اور رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت پر مدینہ منورہ سے خطاب فرمایا .
ایم ڈی معراج گل کانفرنس کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب الدہلوی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خصوصی دعا کا انعقاد بھی کرایا گیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی سی معراج گل کے زیر, نگرانی منعقدہ کانفرنس میں ایک کثیر تعداد بذریعہ زوم شرکت کی۔ این ٹی سی کی جانب سے منعقد زوم کانفرنس کا کوڈ اور آئ ڈی دو روز قبل مختلف شہروں کے شرکاء کو دیا جا چکا تھا۔
ڈاکٹر شیخ محمد یعقوب نے کہا کہ حضور اکرم کے معمولات زندگی رمضان المبارک میں یکسر بدل جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حدیث قدسی ہے کہ اللہ تعالٰی نے فرمایا روزہ میرے لئے ہے اور یہ گناہوں کے خلاف ہماری ڈھال ہے۔اپنے لیکچر میں روزہ کی اہمیت و افادیت خصوصی احکامات کا ذکر کیا۔