موٹیویشنل سپیکر ‏قاسم علی شاہ کا این ٹی سی ہیڈکواراٹر میں خطاب

0a377

اسلام آباد: این ٹی سی ہیڈکواراٹر میں معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ذمہ کام سے لگن انسان کی کامیابی کی پہلی کنجی ہوتی ہے۔ وہ این ٹی سی ملازمین سے بہتر زندگی گزارنے کے اصولوں پر گفتگو کر رہے تھے۔

قاسم علی شاہ نے کہا کہ ایمانداری اور نیک نیتی سے کام کرنے والے معاشرے ہی ترقی کرتے ہیں۔اس نشست میں این ٹی ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

این ٹی سی کی جانب سے منعقدہ تقریب کے اختتام پر این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر معراج گل نے قاسم علی شاہ کو اپنےادارے جانب سے شیلڈ پیش کی۔