بھارت ساڑھے سات عشروں سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کچلنے کے لیے ہرقسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے، برسلز کانفرنس میں شرکاء کا خطاب
یورپی پریس کلب برسلز میں ’’کشمیریوں کے حقوق اور عالمی برادری کے فرائض‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کی صدارت میں برسلز میں جاری اپنے ’’سالانہ کشمیر ای ویک‘‘ کے سلسلے اور انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کیا
جسمیں سابق ایم پی ڈاکٹر منظور ظہور چیئرمین ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن چوہدری زاہد رضا بھدر سردار صدیق خان ہالینڈ سے انسانی حقوق کے علمبدار ارسلان آغا ، کشمیری راہنما سردار محمود کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔
سیمینار سے مقبوضہ کشمیر سے مواصلاتی لینک کے ذریعے انسانی حقوق کے علمبردار اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں و کشمیر کے سربراہ احسن انتو نے بھی خطاب کیا۔ یورپین پریس کلب برسلز میں ہفتہ کشمیر اورانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر پر تصویری نمائش صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائیندوں اور اور اراکین یورپی پارلیمنٹ کی توجہ کا مرکز بنی رہی
شرکا نے کہاکہ بھارت ساڑھے سات عشروں سے کشمیریوں کے حقوق دبا رہا ہے اور خاص طور پر ان کے حق خودارادیت کو کچلنے کے لیے ہرقسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے۔ عالمی برادری کو انہیں رکوانے کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے
شرکا کا مزید کہناکہ اس وقت متعدد کشمیری رہنماء اور انسانی حقوق کے کارکن بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ ان شخصیات میں یاسین ملک، شبیراحمد شاہ، مسرت عالم بٹ، خرم پرویز، سجادگل اور وقار شاہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کشمیریوں پر مقدمات ختم کئے جائیں اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے